25 اگست ، 2015
میری لینڈ.......ڈرون ٹیکنالوجی سے اب جرائم پیشہ افراد نے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش شروع کردی، امریکا میں ڈرون کے ذریعے اسلحہ اور منشیات جیل کے اندر پہنچانے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ریاست میری لینڈ کی سخت ترین سیکورٹی والی جیل کے ارد گرد ایک مشکوک گاڑی دکھائی دی تو انٹیلی جنس اداروں کے کان کھڑے ہوگئے۔ نگرانی کے بعد گاڑی کو روک لیا گیا، تلاشی لینے پر گاڑی سے چھوٹا ڈرون، اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔ گاڑی میں سوار دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ اور منشیات ڈرون کے ذریعے جیل میں قید اپنے ساتھی مجرموں کو پہنچانا چاہتے تھے۔