دلچسپ و عجیب
26 اگست ، 2015

ٰٖفیس بک کا بانی دنیا کا کم عمر امیر ترین شخصیت کا مالک

ٰٖفیس بک کا بانی دنیا کا کم عمر  امیر ترین شخصیت کا مالک

نیو یارک.....35سال سے کم عمر دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلا نمبر۔اپنی دولت اور صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے والے فیس کے بانی مارک زکر برگ نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔35سال سے کم عمر دنیا کی امیر ترین شخصیات میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 41اعشاریہ 6بلین ڈالرکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اعداد و شمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ویلتھ ایکس کی جاری کردہ تازہ ترین فہرست میں فیس بک ہی کے شریک بانی ڈسٹن میسکووز 9اعشاریہ 3بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ چین سے تعلق رکھنے والی ہویان ینگ نامی اسٹیٹ ڈویلپر خاتون کا فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔20امیر ترین نوجوانوں کی اس فہرست میں 6خواتین بھی شامل ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین بھی پیسہ کمانے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزید خبریں :