صحت و سائنس
26 اگست ، 2015

صحت کیلئےدن میں آٹھ گلاس پانی پینالازمی نہیں،نئی تحقیق

صحت کیلئےدن میں آٹھ گلاس پانی پینالازمی نہیں،نئی تحقیق

بلومنگٹن......امریکی ماہرصحت نے انکشاف کیا ہے کہ صحت مند رہنے کے لئےدن میں آٹھ گلاس پانی پینالازمی نہیں۔کس نے کہہ دیا کہ آٹھ گلاس پانی پی کر جلد نرم و ملائم رہتی ہے؟چہرہ شاداب رہتا ہے؟جسم بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے؟صحت مند رہنے کے لئےدن میں آٹھ گلاس پانی پینے کا خیال صرف خیال ہے ،اس کے پیچھے کوئی سائنس نہیں،جی ہاں،اس بات کا انکشاف امریکی ماہر صحت نےکیا ہے، انڈیانا یونی ورسٹی کے پروفیسر این ای کیرل نےآٹھ گلاس پانی سے متعلق سارے خیالات غلط ثابت کر دیئے،امریکی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں ان کا کہنا ہے کہ اس غلط فہمی کا آغاز غالبا انیس سو پینتالیس کی فوڈ اینڈ نیوٹریشن سفارشات سے ہوا لیکن لوگوں نے یہ بات نظرانداز کر دی کہ آٹھ گلاس پانی کی بتائی گئی مقدار کا زیادہ تر حصہ ہماری روزمرہ خوراک میں پہلےسے موجود ہوتا ہے۔انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ آٹھ گلاس پانی پینے کی کوشش میں خود کو مشکل میں مت ڈالیں،کیوں کہ آپ کے جسم کو صرف اتنے پانی کی ضرورت ہے جتنی آپ کو پیاس محسوس ہو،لہٰذا جب پیاس محسوس ہوتو ضرورت کے مطابق پانی پی لیں،کیونکہ یہی آپ کے لئے پانی کی مناسب مقدار ہے۔

مزید خبریں :