دلچسپ و عجیب
27 اگست ، 2015

لندن: روبوٹک بازو کے ذریعے بچی کی زندگی آسان ہوگئی

لندن: روبوٹک بازو کے ذریعے بچی کی زندگی آسان ہوگئی

لندن........برطانیہ میں روبوٹک بازو نے 8سالہ بچی کے ہاتھ کو حرکت کرنے کے قابل بنا دیا۔ ترقی یافتہ ممالک میں جہاں ایک طرف جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹس کے استعمال سے روز مرہ زندگی کو آسان ترین بنایا جارہا ہے، وہیں اب ان روبوٹس سے مفلوج اور اپائج افراد بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ برطانو ی شہر برسٹل میں ایک 8سالہ ننھی پری کو گلابی اور جامنی رنگت کا تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹک بازو نصب کیا گیا ہے، جس کی بدولت یہ بچی اب روز مرہ زندگی میں اپنی اس ہاتھ کی بدولت لکھنے پڑھنے، کھلونوں سے کھیلنے کے قابل ہوگئی ہے۔ یہ بچی پیدائشی طور پر اپنے بائیں بازو سے محروم تھی، جسے خصوصی طور پر ہلکے وزن کا حامل یہ تھری ڈی روبوٹک بازو تیار کرکے فراہم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :