28 اگست ، 2015
لندن.........برطانیہ میں ڈاکٹروں نے کینسر جیسے موذی مرض کو سونگھ کر اس کا پتہ کرنے والے کتے کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کے پاس موجود اسنفرڈاگز کی صلاحیتوں سے تو ہر کوئی واقف ہوتا ہے، جو بم سے لے کر مشتبہ اشیاء تک کی نشاندہی کرنے میں مہارت رکھتے ہیں، لیکن یہ کتا کینسر جیسے موذی مرض کی بھی سونگھ کر تشخیص کر لیتا ہے۔ جی ہاں برطانوی اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک ایسے کتے کی باقاعدہ خدمات حاصل کرلی ہیں، جو کینسر کے شکار فرد کی نشاندہی کر دیتا ہے، جس سے ڈاکٹروں کو سگنل مل جاتا ہے کہ مریض کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ یہ کتا اپنی غیر معمولی قابلیت کی بدولت مریض کے یورین کے نمونے کو سونگھتے ہوئے، ڈاکٹروں کو مریض کی صحت سے آگاہ کر دیتا ہے، جس کے بعد ڈاکٹر مریض کے علاج کا آغاز کرتے ہیں۔ اب تک کتوں کی مدد سے کیے جانے والے ٹیسٹ کے نتائج 93فیصد درست ثابت ہوئے، جس میں کتوں نے ٹیومر کی بالکل درست شناخت کی۔