29 اگست ، 2015
نیویارک........ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’’نو اسکیپ‘‘ریلیز کردی گئی۔ پردیس میں مصیبتوں کے پہاڑ ، سیر و سیاحت کے لیے آئے خاندان کو مل نہیں رہا فرار، ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم "نو اسکیپ" سینما گھروں کی زینت بن گئی، آپ بھی جلدی سے قریبی سینما گھر کا رخ کیجئے ۔دنیا گھومنے نکلے تھے ، لیکن دنیا نے گھمادیا ، پردیس میں شروع ہوا موت کا کھیل جان کا عذاب بن گیا۔ ایک طرف پولیس کا ہتھیاروں سے لیس دستہ اور دوسری طرف بپھری ہوئی عوام ،تصادم یقینی تھا ، اس تصادم کے بیچ پھنسی ہے ایک امریکی فیملی ۔موت کی آنکھ مچولی سے یہ خاندان بچ پائے گا ،، یا پھر ہوگا NO ESCAPE ؟ قریبی سینما گھر سے ٹکٹ خریدیے اور راز جان لیجئے۔