دلچسپ و عجیب
29 اگست ، 2015

لندن: میراتھن ریس میں آدمی کی 53دن تک شرکت، ریکارڈ قائم کردیا

لندن: میراتھن ریس میں آدمی کی 53دن تک شرکت، ریکارڈ قائم کردیا

لندن .........کہتے ہیں کہ مشکل سے مشکل ترین کام کو بھی انسان کی ہمت اور لگن آسان بنا دیتی ہے۔ ایسا ہی ایک کام برطانیہ میں ایک شخص نے کیا، جس میں اس شخص نے 53روز تک میراتھن ریس میں شرکت کی اور ایک عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اسٹیفورڈ شائر کے رہائشی مارک ویز نامی شخص، جن کا پیشہ کھڑیاں صاف کرنا ہے، انہوں نے 53روز تک مسلسل میراتھن ریس میں حصہ لے کر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ مارک مزید کچھ روز تک اپنا یہ شوق اور مشق جاری رکھ کر 90میراتھن ریس میں شرکت کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں، جبکہ ان کا اصل مقصد عوام میں صحت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس طرز کا سابقہ ریکارڈ 52میراتھن ریس میں شرکت کرکے قائم کیا گیا تھا۔ لیکن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ابھی تک اس نئے ریکارڈ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :