پاکستان
29 اگست ، 2015

نوازشریف کو این اے122 سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتا ہوں،عمران خان

نوازشریف کو این اے122 سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتا ہوں،عمران خان

لاہور .....تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ این اے 122 سے میرے خلاف الیکشن لڑیں ، پتا چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے،آج کے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل بنائینگے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کیخلاف جو فائنڈنگ دی ہیں، اسکے مطابق بہت کچھ غیر قانونی ہوا ہے، جوڈیشل کمیشن کی موجودگی کے باعث جہانگیر ترین اور میرے حلقے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں میں جان بوجھ کر دیر کی گئی۔عمران خان نے مزید کہا کہ جسٹس کاظم علی ملک نے 30 فیصلے ن لیگ کے حق میں دیئے ایک فیصلہ خلاف دیا تو انہیں ہٹا دیا گیا ،دعوت دیتاہوں کہ الیکشن کمیشن میرے خلاف ریفرنس لائے ،اب ثبوت ہیں کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ساتھ مل کر انتخابی عمل فکسنگ کیا تھا ۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ چیئرمین نادرا ملک سے باہر چلے گئے ہیں،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ مک مکاوالی بات پر معافی مانگ چکے ہیں۔عمران خان نے وضاحت کی کہ آج کی تحریک انصاف کی ریلی سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کی ۔

مزید خبریں :