پاکستان
29 اگست ، 2015

کراچی: ایڈووکیٹ امیر حیدر کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت

کراچی: ایڈووکیٹ امیر حیدر کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت

کراچی .....ایڈووکیٹ امیر حیدر کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے،پولیس نے واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل لیاری سے برآمد کرلی ہے۔ایس پی گلشن عابد قائمخانی کے مطابق حسن اسکوائر کے قریب گزشتہ روز قتل کیے جانے والے ایڈوکیٹ امیر حیدر کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل پر ملزمان نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی،اصل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل پولیس نے برآمد کرلی ہے۔ ان کے مطابق کے ایچ ٹی 6612 نمبر پلیٹ کی اصل موٹرسائیکل لیاری سے برآمد کرلی گئی ہے،جبکہ موٹرسائیکل کے مالک کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔پولیس کو واقعہ کا ایک عینی شاہد بھی مل گیا ہے جس نے ایک ملزم کا چہرہ دیکھا ہے۔عینی شاہد کی مدد سے ملزم کا خاکہ بھی تیار کیا جائیگا،دیگر دو ملزمان نے چہرے پر میڈیکل ماسک لگایا ہوا تھا۔

مزید خبریں :