29 اگست ، 2015
لاہور ......سرگودھا کے گورنمنٹ نوازشریف کالج کے حوالے سے جیو نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےگورنمنٹ کالج سرگودھا میں سہولیات کی عدم دستیابی پر وزیرتعلیم اور محکمہ ہائر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ا س موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ طلبا کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ کا فوری بندوبست کیا جائیگا ۔انہوں نےہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کالج میں بجلی اور پانی کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔