پاکستان
29 اگست ، 2015

عمران خان خود شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں،پرویز رشید

عمران خان خود شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں،پرویز رشید

اسلام آباد ......وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خود ہی شیر کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں،ہر سنجیدہ شخص پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے سے انکاری ہے۔میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ایازصادق کے انتخابی چیلنج نے عمران خان کے فرار کی سازشی سیاست کو بے نقاب کردیا ہے۔عمران خان زمان پارک کے ووٹرز سے کیوں خوفزدہ ہیں،مسلم لیگ ن نے 2 حلقوں میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا ہے،عمران خان کو دو امیدوار بھی دستیاب نہیں ہو سکے ۔پرویز رشید نے کہا کہ دہاڑی لگانے والے سیاسی بے روزگارعمران کا ٹکٹ لے سکتے ہیں،سیاسی کارکن نہیں۔

مزید خبریں :