01 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......نیب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب آزادنہ تحقیقات کرنے کی بجائے لوٹ مار کاادارہ بن چکا ہے۔الجہاد ٹرسٹ نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ قائد حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے مک مکا کے ذریعے شفاف احتساب ممکن نہیں ، عدالت قومی اسمبلی کو نیب میں ترمیم کا حکم جاری کرے ۔ درخواست گزار نے وزارت قانون،چیئرمین نیب،پراسیکیوٹر نیب،قائد حزب اقتدار اور قائد حزب اختلاف کو فریق بنایا گیا ہے۔