01 ستمبر ، 2015
کراچی.......کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائی وے پر سج گئی ہے،جہاں انار کلی ، بلو رانی ، چھنواور پانڈا نامی قربانی کے جانور کر رہے ہیں انتظار ایسے خریدار کا جو انھیں اپنے ساتھ لے جائے منہ مانگے دام۔ آرہی ہے عید قرباں ،ہوجائیں تیار، سج گئی ہے مویشی منڈی ، تواب کس کا انتظار ۔ یہی سوچ کر مویشی منڈی میں پہنچ رہی ہے خریداروں کی بڑی تعداد، مگر آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں کر رہی ہیں شہریوں کو حیران۔شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ آج ہی قربانی کا جانور بھی خرید لیں۔ منڈی میں ہو رہی ہے جانورں کی خوب دیکھ بھال تاکہ مل جائیں منہ مانگے دام ۔اب خریدنا ہو انار کلی ، بلو رانی،چھنو یا پانڈا تو دینی پڑے گی بیوپاری کے مرضی کی قیمت ۔ بیو پاریوں کا کہنا ہے کہ مویشیوں کو خوب صورت بنانے کے لیے جی جان سے محنت کرتے اوران کے نازنخرے اٹھاتے ہیں توقیمت بھی اسی حساب سے ملنے کی توقع رکھتے ہیں۔قربانی کرنے کی عید ہے قریب، تو قربانی کے لئے جانور بھی خریدنا ضروری ہے، اسی لئے تو شہریوں کی بڑی تعدادکر رہی ہے منڈی کا رخ۔