پاکستان
01 ستمبر ، 2015

بہاول نگر میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کا حملہ

بہاول نگر میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کا حملہ

بہاولنگر.......بہاولنگر میں پولیس کی حراست سے ڈاکو اپنے اشتہاری ساتھی کو چھڑا کر فرار ہوگئے اورپولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانا کچھی والا پولیس موبائل اشتہاری ڈاکو کاشف ندیم عرف کاشی اور دیگر دو ملزمان کو عدالت لے کرجارہی تھی۔ شہباز پور کے قریب دو کاروں میں سوار مسلح افراد نے موبائل پر فائرنگ کردی اور اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے۔ ملزمان دو اہل کاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ اشتہاری ڈاکو کاشی ڈکیتی اور رہزنی کے6 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

مزید خبریں :