01 ستمبر ، 2015
کراچی.........اسمگلر اور دہشت گرد ہوجائیں ہوشیار کیونکہ اب کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگ گئی ہے اسکیننگ مشین۔ ٹرک نما اس گاڑی کو عام ٹرک نہ سمجھیے بلکہ یہ توہے چلتی پھرتی اسکیننگ مشین۔ پاکستا ن رینجرز کی جانب سے کراچی کے اہم داخلی راستوں پر یہ اسکیننگ مشین لگائی گئی ہے ۔ ٹرک کے ساتھ لگی یہ اسکیننگ مشین چار اعشاریہ چھ میٹر لمبی ہے۔یہ ہر طرح کے ٹرک اور کنٹینر کو اسکین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔رینجرز کے مطابق یہ اسکیننگ مشین ٹائر میں چھپی اشیا کو بھی باآسانی اسکین کر سکتی ہے۔ اس مشین کوآپریٹ کرنے والے اہلکاروں کی تربیت بھی چینی عملے نے کی ہے۔ کراچی کے داخلی اور خارجی راستو ں پر اس اسکیننگ مشین کو نصب کرنے سے غیر قانونی اشیا اور ہتھیارو ں کو روکنے میں مدد ملے گی۔