01 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......... عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم کومحسن علی سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے، برطانوی ٹیم خالد شمیم اور معظم علی سےپہلے ہی پوچھ گچھ کرچکی ہے، 2 رکنی برطانوی ٹیم نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ انعام غنی سے ملاقات کی۔ برطانوی ٹیم اور ایف آئی اے حکام کے درمیان تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔