پاکستان
01 ستمبر ، 2015

لاہور: باٹاپور میں پولیس مقابلہ، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک

لاہور: باٹاپور میں پولیس مقابلہ، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک

لاہور........ لاہور کے علاقے باٹاپور میں پولیس اور مبینہ دہشت گردوں میں مقابلے کے دوران 3 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپا مارا تو انھوں نےفائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے کچھ ساتھی فرار ہوگئے، جن کا تعاقب جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی عمر ورک کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے گئے دہشت گرد سانحہ یوحناآباد میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں میں ثنا اللہ عرف حسین پنجابی، عمران عرف امیر اور شیخ قانون شامل ہیں۔

مزید خبریں :