01 ستمبر ، 2015
کراچی........کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو اسلحہ فراہم کردیا گیا، دہشت گردوں کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر مسلسل حملے کیے جانے کے باعث اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس بھی فراہم کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کو سات سو ایس ایم جیز اور پستول فراہم کیے گئے ہیں۔ حساس مقام پر کھڑے چار اہلکاروں میں سے ایک اہلکار کو ایس ایم جی دی گئی ہے تاکہ دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنایا جاسکے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق حساس چوک پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس بھی دی گئی ہیں۔