دلچسپ و عجیب
02 ستمبر ، 2015

ولیٹا: چکنے کھمبے پر چڑھنے کے انوکھے اور روائتی مقابلے کا انعقاد

ولیٹا: چکنے کھمبے پر چڑھنے کے انوکھے اور روائتی مقابلے کا انعقاد

ولیٹا..........یورپی ملک مالٹا میں چکنے کھمبے پر چڑھنے کے انوکھے روائتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مقابلے کا اہتمام برسوں سے ہر سال کیا جاتا ہے، جس میں شرکاء ایک پل کے ساتھ نصب 33فٹ لمبے کھمبے پر چڑھنے کی کوشش کر تے ہیں۔ اس کھمبے پر چڑھنا اور دوڑنا بالکل بھی آسان کام نہیں، کیونکہ مقابلے کے بنیادی اصول کے مطابق اس کھمبے کو چکنائی سے اس قدر چکنا کر دیا جاتا ہے، شر کاء پھسل کر نیچے پانی میں گرتے نظر آتے ہیں۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کا مقصد چکنے کھمبوں کے سِرے پر لگائے گئے چھوٹے جھنڈے تک پہنچنا اور اسے ہاتھ میں پکڑ کر نیچے پانی میں جمپ لگانی ہو تی ہے۔ اس دلچسپ مقابلے میں اکثر افراد تو پاؤں پھسلنے سے پانی میں جا گِرتے ہیں، جبکہ اِن جھنڈوں تک رسائی حاصل کرلینے والے افراد کو خوش قسمت ترین تصور کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :