02 ستمبر ، 2015
میڈرڈ........یورپ کو درپیش غیر قانونی پناہ گزینوں کا مسئلہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے، اسپین میں حکام نے ذیلی صحارا کے دو افریقی باشندوں کی سرحد پار کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔۔ ان میں سے ایک شخص مرسڈیز کار کے انجن میں چھپا ہوا پایا گیا جبکہ دوسرا اسی گاڑی کی پچھلی سیٹ کے نیچے سے ملا۔ پولیس کے مطابق دونوں تارکین وطن انتہائی تھکاوٹ کا شکار تھے۔