03 ستمبر ، 2015
بیجنگ......چینی عوام فاشزم کے خلاف جنگ کی فتح کی سترویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر بیجنگ میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں صدر پاکستان ممنون حسین سمیت تیس ممالک کے سربراہانِ مملکت نےشرکت کی۔رپورٹ کے مطابق اس وقت چین میں جشن کا سماں ہے،بیجنگ میں میلا سجا ہے،چینی عوام فاشزم کے خلاف جنگ کی فتح کی سترویں سالگرہ منا رہے ہیں ،اس خوشی میں صدر پاکستان ممنون حسین سمیت تیس ممالک کے سربراہانِ مملکت چین کے مہمان ہیں ۔اس موقع پرچائینز پیپلز لبریشن آرمی کی شاندار پریڈ ہوئی،پریڈ کے آغاز سے پہلے فضا میں رنگ برنگے غبارے چھوڑے گئے،ہزاروں پرندوں کو آزاد کیا گیا،طیاروں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیااور آسمان کو دھنک سے رنگ دیا۔چینی فوجی دستوں نے نظم وضبط کا شاندار مظاہرہ کیا،پریڈ میں پاک فوج کا دستہ بھی اپنے دوست ملک کی خوشی میں شریک تھا۔