دلچسپ و عجیب
03 ستمبر ، 2015

آسٹریلیا میں بھیڑ کے جسم سے 40 کلو اون اتارلی گئی

آسٹریلیا میں بھیڑ کے جسم سے 40 کلو اون اتارلی گئی

کینبرا........آسٹریلیا میں ایک بھیڑ کے جسم سے 40 کلو سے زائد اون اتاری گئی ہے۔آسٹریلیا کے دارالحکوت کینبرا میں جانوروں کے حقوق کی تنظیم کو ایک ایسی بھیڑ ملی جس کا پورا جسم اون سے ڈھکا ہوا تھا اور اس کی وجہ سے اس کی جان کو خطرہ لاحق تھا ۔ اون اتارنے کے قومی چیمپئن کو اس بھیڑ کے جسم سے اون اتارنے کے لیے ہنگامی طو رپر بلایا گیا ۔ بھیڑ کے جسم سے اتاری گئی اون کا وزن کیا گیا تو یہ 40 کلو سے زیادہ نکلا جو بھیڑ کے آدھے وزن کے برابر تھا اور اس سے تیس سوئٹر بنے جاسکتے ہیں ۔ اب تک کسی بھیڑ کے جسم سے اتاری گئی اون کی یہ سب سے زیادہ مقدار ہے۔

مزید خبریں :