04 ستمبر ، 2015
نیویارک........رقم کے بدلے جان کی بازی لگانے والا ٹرانسپورٹر آج سے آرہا ہے تہلکہ مچانے ۔ایکشن کے دیوانے ہوجائیں تیار، ٹرانسپورٹرز سیریز کی نئی فلم ’’دی ٹرانسپورٹرز۔ ری فیولڈ‘‘ آج سے نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ نامور ایکشن فلم سیریز دی ٹرانسپورٹرفرنچائز کی اگلی فلم "دی ٹرانسپورٹر -ری فیولڈ"آج سے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔ہدایتکار کیملے ڈیلمیری کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرانسپورٹر فلموں کی طرح فرینک نامی ایک ذہین اور ماہر ڈرائیور کے گِرد گھوم رہی ہے جسے معاوضے کے عوض خطرناک ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے اور وہ اپنی جان پر کھیل کر بھی اپنا مشن پورا کرتا ہے۔لوک بیسن اور مارک گوا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں فرینک کا مرکزی کردار نبھانے والے ہالی وڈ داکار جیسن اسٹیتھم کے بجائے ایڈ سیکر ن ادا کر رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لائن چیبونل، لین کدری جا،ٹاٹائینا راجوک اورریڈری جوا شامل ہیں۔40ملین ڈالر کی لاگت سے فرنچ چائینیز سنیما کے باہمی اشتراک سے مکمل ہونیوالی ایکشن، تھرل اور سسپنس کا مِکس تڑکا لئے یہ فلم آج( 4ستمبر)سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔