دلچسپ و عجیب
18 مئی ، 2012

نابینا افراد کیلئے اُبھرے ہوئے الفاظ والا موبائل فون ایجاد

 نابینا افراد کیلئے اُبھرے ہوئے الفاظ والا موبائل فون ایجاد

منیلا…این جی ٹی…نابینا افراد کے لیے اپنے روزمرہ معمولاتِ زندگی انجام دینا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے تو ایسے میں جدید دور کی اہم ترین ایجاد موبائل کا استعمال انکے لیے کم و بیش ناممکنات میں سے ہے۔ تاہم نابینا افراد بھی اب موبائل فون باآسانی استعمال کرتے نظر آئینگے کیونکہ فلپائن کی یونیورسٹی کے طلباء نے ایسے افراد کے لیے خاص موبائل فون ایجاد کرلیا ہے۔ ان طلباء نے ایسے کیپیڈ(Keypad)والا موبائل فون ڈیزائن کیا ہے جس کے بٹنوں کے حصے پر اُبھرے ہوئے الفاظ(بریل)موجود ہیں۔اس موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے ناصرف بینائی سے محروم افراد موصول ہونے والے پیغامات پڑھ سکیں گے بلکہ اپنا پیغام بھی با آسانی ٹائپ کرکے بھیج پائینگے۔

مزید خبریں :