صحت و سائنس
06 ستمبر ، 2015

صحت مند زندگی کا راز دوسروں کی مدد میں ہے،امریکی ماہرین

صحت مند زندگی کا راز دوسروں کی مدد میں ہے،امریکی ماہرین

نیویارک........ نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،جسےاب سائنسدانوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دوسروں کی مدد کرنا دوسروں کے لئے تو فائدہ مند ثابت ہوتا ہی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی جسمانی صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جب ہم کسی کی مدد کے لئے آگے بڑھتے ہیں تو ہمارے جینز میں انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جو لوگ دوسروں کی مدد کرنے میں مصروف رہتے ہیں ان کے ا ندر جراثیم سے لڑنے والے اینٹی باڈیز جینز کا نظام بھی انتہائی مضبوط ہو جاتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا کہ فقط اپنی ذات تک محدود رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں کسی مقصد کے تحت زندگی گزارنے والوں کی قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔

مزید خبریں :