صحت و سائنس
09 ستمبر ، 2015

پشاور: حیات آباد کے رہائشی میں کانگو وائرس کی تصدیق

پشاور: حیات آباد کے رہائشی میں کانگو وائرس کی تصدیق

پشاو ر......پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میںایک مریض میں گانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد کے رہائشی 47سالہ منظور خان کو گزشتہ روز حیات میڈیکل کمپلیکس لایا گیا،خون کےحاصل کردہ نمونے سے کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دوسرا مشتبہ مریض 12 سالہ تابش کا تعلق پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد سے ہے، مریض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بجھوادئیے گئے ہیں ۔مریض کو حیات آباد میدیکل کمپلیکس کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔

مزید خبریں :