صحت و سائنس
10 ستمبر ، 2015

کیڑے مار اسپرے کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر

کیڑے مار اسپرے کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر

کراچی........گھر میں یا کسی بھی دوسری جگہ کیڑے مار اسپرے کرنے سے پہلے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں تو ایسی صورت حال سے بچا جاسکتا ہے جو آج اٹک کے گرلز اسکول میں پیش آئی۔

کسی بھی کیڑے مار دوا کے اسپرے سے پہلے اس جگہ کو خالی کردیں جہاں اسپرے کیا جارہا ہو۔ اگر اس جگہ کے آس پاس ہیں جہاں اسپرے کیا جارہا ہے تو منہ اور ہاتھ کپڑے سے ڈھانپ لیں۔

اسپرے ہورہا ہو تو کچھ بھی کھانے ،پینے سے گریز کریں ، گھر میں اسپرے کیا جارہا ہو تو کھانے پینے کی چیزوں اور برتنوں کو ڈھک دیں، ان چیزوں پر اسپرے کرنے سے گریز کیا جائے جن کا استعمال بہت زیادہ ہو جیسے گھر کا فرنیچر ، بیڈ اور کارپٹ وغیرہ ۔ یہ کچھ معمولی احتیاطیں ہیں جنھیں اپنا کر کسی پریشانی سے بچا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :