دنیا
10 ستمبر ، 2015

مہاجرین کی آمد:ڈنمارک نے جرمنی کے لیے ٹرین سروس بند کردی

 مہاجرین کی آمد:ڈنمارک نے جرمنی کے لیے ٹرین سروس بند کردی

کوپن ہیگن...... ڈنمارک کے حکام نے ملک میں مہاجرین کے داخلے کے بعد جرمنی کے لیے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب جرمنی سے آنے والی دو ٹرینوں میں بیسیوں(350 ) مہاجرین بھی ملکی حدود میں داخل ہوگئے جنھیں مقامی پولیس حکام نے روکنے کی کوشش کی مگر انھوں نے اترنے سے انکار کرتے ہوئے انھیں سویڈن جانے دینے کا مطالبہ کردیا، اس کے بعد جرمنی کیلئے ٹرینوں کی آمد ورفت کا سلسلہ بند کر دیاگیا۔

مہاجرین نے اس خدشے کے تحت اپنی رجسٹریشن کرانے سے انکار کردیا کہ کہیں انھیں ڈنمارک میں سیاسی پناہ یا جرمنی واپس نہ بھیج دیا جائے کیونکہ وہ صرف سویڈن میں ہی سیاسی پناہ کے خواہش مند ہیں۔بعض مہاجرین نے موقع سے فرار کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے انھیں گرفتار کرکے مہاجرین کیمپ میں منتقل کردیا۔

انتظامیہ کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد 100 کے قریب مہاجرین نے ڈنمارک میں رہنے اور وہیں سیاسی پناہ کی درخواست دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

مزید خبریں :