دنیا
10 ستمبر ، 2015

روسی طیاروں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

روسی طیاروں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

ماسکو.......روس نے کہا ہے کہ شام کے لئے اس کے طیاروں کو ایران کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے۔

روسی نیوز ایجنسی نے یہ بات ایران میں روسی سفارتخانے کے ترجمان کے حوالے سے بتائی ۔دوسری جانب ایران کی طرف سے اس خبر کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ شام میں روس کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ پر امریکا اور نیٹو نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :