دنیا
10 ستمبر ، 2015

امریکا، ایران ایٹمی معاہدے کیخلاف واشنگٹن میں مظاہرہ

امریکا، ایران ایٹمی معاہدے کیخلاف واشنگٹن میں مظاہرہ

واشنگٹن.......واشنگٹن میں ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا جس میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیڈ کروز نے بھی شرکت کی۔

واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد نے امریکا اور ایران ایٹمی معاہدے کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں شریک ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی پاور بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ٹیڈ کروز نے کہاکہ اگر ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں کامیاب ہوتا ہے تو اس سے کروڑوں امریکیوں کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اتنی عجلت سے کوئی ڈیل ہوتے نہیں دیکھی، اس معاہدے کا فائدہ صرف ایران کو ہو گا۔مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدہ ایران کو کسی حد تک ایٹمی طاقت بننے کی اجازت دیتا ہے جس سے خطے کے دوسرے ممالک بھی ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :