صحت و سائنس
13 ستمبر ، 2015

بلوچستان:4روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

بلوچستان:4روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

کوئٹہ .....بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی ، 4 روزہ مہم میں 24 لاکھ 72 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے، ساڑھے 6 ہزار سے زائد ٹیمیں خدمات سرانجام دیں گی ۔

انسداد پولیو مہم کے صوبائی کوارڈینیٹر ڈاکٹرسیف الر حمان کے مطابق پولیو کی 4روزہ قومی مہم سوموار سے شروع ہورہی ہے، مہم کےدوران 24لاکھ 72ہزار616بچوں کو پولیو سے بچاو کےقطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہم کے لئے 6ہزار603موبائل ٹیموں کے علاوہ 796فکسڈ اور 321ٹرانزٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، جو کہ گھر گھر جاکر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے، یہ مہم 17ستمبر تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :