دلچسپ و عجیب
14 ستمبر ، 2015

بھارت : براہِ راست ٹاک شو میںخا تون اور مر دمہمان میںشدید ہا تھا پا ئی

بھارت : براہِ راست ٹاک شو  میںخا تون اور مر دمہمان  میںشدید ہا تھا پا ئی

نئی دہلی........انسانی حقوق کے سب سے بڑا علمبردار ہونے کے دعویدار بھارت کے ایک ٹی وی شو میں شامل مہمان تنقید نہ برادشت کر سکے تو براہِ راست نشر کئے جانیوالے ٹاک شو میں اخلاقیات کی تما م حدیں پار کرتے ہوئے آپس میں ہا تھا پا ئی شروع کر دی ۔

بھارتی چینلIBN7کا ایک ٹاک شوبراہِ راست نشر کیا جا رہا تھا کہ اس دوران خاتون آسٹرولجسٹ اور مذہبی رہنما دیپاشرما اوربابااوم جی مہاراج میں شدید بحث چھڑ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے اس وقت شدت اختیار کر گئی جب اوم جی مہاراج نے دیپا شرما کی ذاتیات پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔

پرسنل کمنٹس پر میزبان کے باربارروکنے پر بھی اوم جی خاموش نہ ہوئے جس کی وجہ سے دیپا شرما چراغ پا ہو کر نشست سے اُٹھیں اور مائیک اتارتے ہوئے اوم جی پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

قصہ یہیں تمام نہ ہوابلکہ جارح مزاج اوم جی نے بھی کیمرے اور لائیو شو کی پرواہ کئے بغیرخواتین کے عزت واحترام کی دھجیاں اُڑا دیں اورخاتون رہنما کیلئے انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے دیپا شرما سے باقاعدہ ہاتھا پائی کرتے ہوئے تھپڑ رسید کرنے شروع کر دئیے۔

عدم برداشت اور تنقید نہ سہنے کی اعلیٰ مثال کرتے ان مہمانوں نے نہ صرف بھارتی سیاسی رہنماؤں کی اصلیت واضح کر دی ہے بلکہ بھارتی معاشرے میں خواتین کے مقام پر بھی سوالیہ نشان لگا کردنیا کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

مزید خبریں :