دلچسپ و عجیب
19 مئی ، 2012

دکان کو چوروں سے بچانے کا طریقہ، دھند کے بادل پھیلانے والی مشینیں

دکان کو چوروں سے بچانے کا طریقہ، دھند کے بادل پھیلانے والی مشینیں

لندن…این جی ٹی…ملک ترقی یافتہ ہو یا پسماندہ ،دنیا بھر میں چوروں کی لو ٹ مار نے لو گوں کو تنگ کر دیا ہے جن سے بچاؤ کیلئے نت نئی تراکیب آزما ئی جاتی ہیں۔بر طانوی کاؤنٹی ناٹنگم شائرمیں دکانداروں نے چوروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے دھند کے بادل پھیلانے والی مشینوں کا استعمال کر نا شروع کر دیا ہے۔ جدید سینسرز کی حامل اس Fog مشین کو رقم یا قیمتی اشیا والے حصے میں رکھا جا تا ہے جو نصب ڈیوائسز کی بدولت اندرگھسنے والے چور کی آمد کے فوراًبعد دھند پھیلانا شروع کر دیتی ہے۔چند ہی منٹوں میں دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان میں اس قدر دھند پھیل جاتی ہے کہ چورپکڑے جانے کے خوف کے باعث اپنی جان بچا تے ہوئے خود ہی موقع سے بھاگ جاتا ہے۔

مزید خبریں :