17 ستمبر ، 2015
ماسکو......آرٹ کے شعبے سے وابستہ فنکار وں کیلئے ہزاروں حاضرین کی موجودگی میں براہ راست پرفارمنس دینا تو معمول کی بات ہے لیکن اکثر اوقات فنکار خود پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔
روس کے دار الحکومت ماسکو میں ایک اسٹیج شو کے دوران اس وقت صورتحال خراب ہوگئی جب ایک خاتون کرتب باز رسّی پر پرفارمنس کے دوران 30فٹ کی بلندی سے گر پڑی۔
ساتھی فنکار کے ساتھ رسّی پر کرتب دکھاتے ہوئے گرنے والی کسینیا نامی کرتب باز کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ،جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ چند ہی روز میں مکمل صحتیاب ہوکر دوبارہ اسٹیج پر پرفارمنس دینے کے قابل ہوجائیں گی۔