دلچسپ و عجیب
22 ستمبر ، 2015

پنیر سے بنا برگر کا سب سے بڑا مجسمہ

پنیر سے بنا برگر کا سب سے بڑا مجسمہ

نیویارک .....یوں تو آپ نے مختلف اقسام کے چٹ پٹے برگر دیکھے اورکھائے ہوں گے لیکن امریکا میں ایسا منفرد برگر تیار کیا گیا ہے جو آپ نے کبھی دیکھا اور کھایا نہیں ہوگا۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک فاسٹ فوڈ چین نے پنیر(Cheese)کی مدد سے برگر کا سب سے بڑا مجسمہ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔کمپنی ہیڈ کوارٹر میں چیز برگر کے قومی دن کی مناسبت سے تیار کئے جانے والے اس مجسمے کی تیاری کیلئے 1524پونڈ پنیر استعمال کیا گیا تھا جبکہ یہ 30گھنٹے کی طویل محنت کے بعد تیار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :