دلچسپ و عجیب
23 ستمبر ، 2015

بہا در بچے کے ہلتے دانت کو نکالنے کیلئے ڈرون کا استعما ل

بہا در بچے کے ہلتے دانت کو نکالنے کیلئے ڈرون کا استعما ل

نیو یارک......بچوں کے جب دودھ کے دانت ہلتے ہیں تووالدین کیلئے انھیں مسوڑوں سے علیحدہ کر نا ایک تکلیف دہ عمل ہو تا ہے، مریکا میں ایک فیملی نے اپنے بیٹے کے ہلتے دانت کو نکالنے کیلئے ڈرون کا استعما ل کیا اور اس کیلئے با قاعدہ طو ر پر ایک تقریب سجا لی۔

دھا گے کا ایک سرابچے کے ہلتے دانت کے ساتھ جبکہ دوسرا سرا ڈرون کے ساتھ با ندھ دیا گیا، سب رشتے دار اپنے مو با ئل کے کیمرے آن کر کے کھڑے ہو گئے تاہم بچہ بھی خوداعتمادی سے نتا ئج کیلئے بے تاب نظر آیا۔

ڈرون جیسے ہی فضا میں بلند ہو اتو اس کے دور جا تے ہی بچے کا دانت بھی کھینچا اورمسوڑے سے الگ ہو گیا۔پہلے تو بچہ ایک دم حیران و پر یشا ن ہو گیا لیکن جب اسے کامیابی کا پتہ چلا تو اس کی اور تمام فیملی ممبرز کی خوشی قابلِ دید تھی۔

مزید خبریں :