23 ستمبر ، 2015
نیویارک ......امریکی ریاست الاسکا میں پودے کھانے والے ڈائینو سار کی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈائنو سار کی یہ باقیات تقریباً 69ملین برس پرانی ہیں جو کہ الاسکا میں واقع پہاڑوں سے دریافت کی گئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈائنو سار 30فٹ تک اونچے تھے جبکہ ان کے سیکڑوں دانت سخت پودے چبانے میں مدد دیتے تھے۔
یونیورسٹی آف الاسکا میوزیم کے ماہرین کے مطابق ڈائینو سار کی اس نسل کی 6000ہڈیاں دریافت کی گئی ہیں، یہ باقیات میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔