23 ستمبر ، 2015
کابل ......افغانستا ن میںپہلی مرتبہ قومی پیراگلائیڈنگ ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
گذشتہ روز افغان دار الحکومت کابل کی فضاؤں میں قومی پیراگلائیڈنگ ٹیم میں شامل نوجوانوں نے فضاء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے دیکھنے کیلئے بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر قومی ٹیم میں شامل ذکیہ محمدی نامی خاتون پیراگلائیڈر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور وہاں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد حاصل کی۔
واضح رہے کہ پہلی مرتبہ بننے والی اس قومی پیراگلائیڈنگ ٹیم میں 2خواتین سمیت 15افراد شامل ہیں جو فی الحال فضاؤں میں پرواز کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔