23 ستمبر ، 2015
لاہور......پاکستان کرکٹ ٹیم کاٹی20 اسکواڈآج شب زمبابوے کے سفر پر روانہ ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات زمبابوے روانہ ہوگی ۔ جہاں پہلے مرحلے میں دو ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جو 27 اور 29 ستمبر کو ہونگے ۔
شاہد آفریدی کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ براستہ دبئی ہرارے کے لیئے روانہ ہو گا ۔ ٹی 20 اسکواڈ میں جہاں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں وہاں ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والے عمران خان جونیئر اور عامر یامین کو پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
پاکستا ن کرکٹ ٹیم کےون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی بعدمیں زمبابوے جائیں گے۔