23 ستمبر ، 2015
لاہور...... لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا ، اب اراکین اسمبلی الیکشن مہم چلانے کے لیے آزاد ہوں گے ، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے حکومت ضمنی الیکشن کے کسی حلقے میں ترقیاتی منصوبے کااعلان نہیں کرسکتی ۔
عمران خان کوضمنی انتخابات میں اپنےامیدواروں کی انتخابی مہم چلانےکاپروانہ مل گیا۔عدالت نےقراردیاہےکہ حکومت ضمنی الیکشن کےکسی حلقے میں ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کر سکتی۔صوبائی حلقےپی پی147لاہورسےپی ٹی آئی کےامیدوارشعیب صدیقی کی لاہورہائیکورٹ میں دائردرخواست پرفیصلہ آگیا ۔
درخواست گزار کامؤقف تھاکہ منتخب ارکان کو ضمنی الیکشن میں اپنےامیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کا حق حاصل ہے۔عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کرتےہوئےقراردیاکہ حکومت ضمنی الیکشن کے کسی حلقے میں ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرسکتی ۔
پی ٹی آئی کےوکیل حامدخان کاکہناہےکہ فیصلےکےبعدعمران خان ضمنی الیکشن میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا سکیں گے،تاہم وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر یہ پابندی بدستورقائم ہے۔