پاکستان
23 ستمبر ، 2015

رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق رپورٹ جمع کرادی

رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق رپورٹ جمع کرادی

کراچی ......سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو اسپتال سے منتقل کرنے یا نہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ آج ہی سنایا جائیگا۔

سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران انکی صحت سے متعلق رپورٹ رینجرز نے عدالت میں جمع کرادی۔رینجرز کے وکیل ڈاکٹر فیصل اسلام نے عدالت میں بیان دیا کہ سگریٹ نوشی کی کثرت کے باعث ڈاکٹر عاصم کے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی تھی ۔

ڈاکٹر عاصم بیمار نہیں صرف انڈر آبزرویشن ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ مطمئن ہیں تو ڈاکٹر عاصم کو اسپتال میں کیوں رکھا ہوا ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ درخواست گزار زرین حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ 3 ستمبر کے عدالتی حکم کے باجود ڈاکٹر عاصم کو اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ابھی ثابت نہیں ہوا کہ ڈاکٹر عاصم دہشتگرد ہیں انھیں رینجرز کی تحویل میں خطرہ ہے۔رینجرز کے وکیل کی جانب سے جوابی حلف نامہ داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :