23 ستمبر ، 2015
ایبٹ آباد.....ایبٹ آباد اور ہری پور میں36 گھنٹوں سے جاری بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ شاہراہ ہزارہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔
ایبٹ آباد اور ہری پور میں گزشتہ 36 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہے، مسلسل بارش کی وجہ سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
ہری پور کے علاقے کھولیاں کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی سے شاہراہ ہزارہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی اور شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی، مسلسل بارش کی وجہ سے موسم بھی ٹھنڈا ہوگیا ہے۔