پاکستان
23 ستمبر ، 2015

عمران خان ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے

عمران خان ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے

لاہور......عمران خان ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ارکان اسمبلی کو انتخابی مہم چلانےسے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ حکومت ضمنی الیکشن کے کسی حلقے میں ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر یہ پابندی برقرار رہے گی، صوبائی حلقےپی پی147لاہورسےپی ٹی آئی کےامیدوارشعیب صدیقی کی لاہورہائیکورٹ میں دائردرخواست پرفیصلہ آگیا۔

عدالت نےارکانِ اسمبلی کوانتخابی مہم چلانےسےروکنے کاالیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا،درخواست گزار کامؤقف تھاکہ منتخب ارکان کو ضمنی الیکشن میں اپنےامیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کا حق حاصل ہے۔

عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کرتےہوئےقراردیاکہ حکومت ضمنی الیکشن کے کسی حلقے میں ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرسکتی۔ پی ٹی آئی کےوکیل حامدخان کاکہناہےکہ فیصلےکےبعدعمران خان ضمنی الیکشن میں اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم چلا سکیں گے،تاہم وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پر یہ پابندی بدستورقائم ہے۔

مزید خبریں :