23 ستمبر ، 2015
میدان عرفات.......لاکھوں حاجیوں کا میدان عرفات سے مزدلفہ کی جانب سفر جاری ہے۔حجاج رات مزدلفہ میں گزاریں گے، صبح منیٰ پہنچ کر قربانی کریں گے۔
حجاج اکرام منیٰ میں نماز فجر ادا کرکے 9 ذی الحج ا سورج طلوع ہونےکے بعد عرفات روانہ ہوئے جہاں رکن اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا۔ خطبہ حج سنا اور ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ قصر ادا کیں۔
مغرب کے وقت حجاج عرفات سے مزدلفہ روانہ ہو گئے، کئی حجاج اس وقت بھی عرفات سے مزدلفہ کی جانب گامزن ہیں۔ مغرب اور عشاکی نمازیں حجاج مزدلفہ پہنچ کر ادکریں گے اور پھر صبح تک وہیں قیام کریں گے۔
فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے مزدلفہ سے منی جائیں گے،شیطان کو کنکریاں مارنے کے اس عمل کو رمی کہا جاتا ہے۔