پاکستان
23 ستمبر ، 2015

امریکا میں پہلی بار مسلم طلبہ عید کی چھٹیاں منائیں گے

 امریکا میں پہلی بار مسلم طلبہ عید کی چھٹیاں منائیں گے

نیویارک......امریکا میں پہلی مرتبہ لاکھوں مسلمان طالب علموں کے لئے عیدالاضحیٰ پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد مسلم خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نیویارک سٹی میں پہلیبار عید الاضحیٰ کے موقع پر 1800 اسکول مسلمان طالب علموں کے لئے بند رہیں گے تاکہ وہ اپنا اسلامی فریضہ بخوبی انجام دے سکیں۔

اس وقت امریکہ میں سات سے دس ملین مسلمان آباد ہیں جن میں سے ایک ملین نیو یارک میں رہائش پذیر ہیں جو کہ نیو یارک کی کل آبادی کا دس فیصدبنتے ہیں۔

امریکا میں مسلمانوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کی ڈائریکٹر آپریشنز سعدیہ خالق کا کہنا ہے کہ امریکا میں اسلام فوبیہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن عید کی چھٹی اس مسئلے کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یاست نیو یارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ نیویارک کے اسکول عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمان طالب علموں کے لئے بند رہیں گے۔

مزید خبریں :