23 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ نیب کے قانون پر نظر ثانی کے لیے اتفاق ہوگیا ہے۔پرویز رشید جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔
اسی پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ اگر نیب اور ایف آئی اے کے قوانین آپس میں متصادم ہیں تو انہیں ٹھیک کرنا چاہیے۔