پاکستان
23 ستمبر ، 2015

رینجرز اور پولیس کی کارروائی،غازی عبدالرشید کے بیٹےگرفتار

رینجرز اور پولیس کی کارروائی،غازی عبدالرشید کے بیٹےگرفتار

اسلام آباد........رینجرز اورپولیس نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرکے مشکوک گاڑی سے اسلحہ اور فوجی وردی برآمد کرلی، دوافراد کوگرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان لال مسجد والے غازی عبدالرشید کے بیٹے ہیں۔

ترجمان لال مسجد نے ایک بیان میں کہاہےکہ دونوں بھائیوں کی گاڑی سے ایک لباس برآمد ہوا ہے جو فوجی نہیں، جو پستول برآمد ہوا اس کالائسنس موجود ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی کو روکا گیا تو گاڑی سے اسلحہ اور فوجی وردی برآمد ہوئی۔ ملزمان ہارون رشید اورحارث رشید گرفتار لال مسجد والے غازی عبدالرشید کے بیٹے ہیں،غازی عبدالرشید2007ءمیں فوجی آپریشن کے دوران مارے گئے تھے۔

ملزمان کےخلاف پولیس کی مدعیت میں دفعہ 144 کامقدمہ درج کرکے انہیں تھانہ کوہسا رمنتقل کیاگیا۔ ایف آئی آر میں سرکاری ملازمین کی نجی اشیاء کے استعمال کی دفعات بھی درج ہیں، بعدمیں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

عدالت نے ملزمان کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے بیان میں میں کہاہےکہ وہ وردی پہن کر تصویریں کھچوایا کرتے تھے۔

ادھر ترجمان لال مسجد حافظ احتشام نے ایک بیان میں کہاہےکہ دونوں بھائیوں کی گاڑی سے ایک لباس برآمد ہوا ہے جو فوجی نہیں، جو پستول برآمد ہوا اس کالائسنس موجود ہے۔

مزید خبریں :