24 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......... وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزارت داخلہ وہی اقدام کرے گی جس کی اجازت پاکستان کا قانون دیتا ہے،کسی انتظامی یا حکومتی فیصلے کے ذریعے تینوں ملزموں کو برطانیہ کےحوالے کرنا خارج از امکان ہے۔