24 ستمبر ، 2015
بیجنگ ......عام طور پر خواتین اپنا غصہ گھر کے برتنوں اور دیگر اشیاء پر نکالتی ہیں لیکن اگر غصہ کچھ زیادہ ہی بڑھ جائے تو نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ سے تکرار کے بعد تمام تر غصہ اپنی ہی نئی گاڑی پر نکال دیا۔
چین کے شہر ژینگ ژو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کے بعد پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا اور توڑ پھوڑ کے بعد 42ہزار پونڈ مالیت کی گاڑی کا حلیہ بگاڑ دیا،تاہم اس عمل کے بعد خاتون کے چہرے پر اطمینان کے اثرات دکھائی دینے لگے جسے دیکھنے کے بعد وہاں موجود افراد حیران و پریشان رہ گئے۔