24 ستمبر ، 2015
نیویارک .....ننھے منے بچوں کی دلچسپ ادائیں دیکھنے والوں کو جلد اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا جانور کے۔
امریکی ریاست ونکوسن کے چڑیا گھر میں بھی ان دنوں ننھے زراف نے اپنی اداؤں سے دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔گذشتہ ہفتے پیدا ہونے والے اس ننھے زراف کی چڑیا گھر میں آمد ہوئی تو سیاحوں کی بڑی تعداد اس ننھے مہمان کو دیکھنے کیلئے چڑیا گھر چلی آئی۔
واضح رہے کہ یہ ننھا زراف گذشتہ 12برس میں چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا پہلا زراف ہے جس کا وزن 157پاؤنڈ ہے جبکہ اس کا قد 5فٹ 9انچ ہے۔